تاش پر جوا کھیلنے والے متعدد ملزمان گرفتار
مکوآنہ(نمائندہ دنیا) تھانہ صدر فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملز موں کی شناخت وسیم راشد، صدام، عزیز اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم، تاش کے پتے اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل آباد رانا محمد علی کا کہنا ہے کہ قمار بازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments