انٹرپول کے ذریعے قتل کا اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار

انٹرپول کے ذریعے قتل کا اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار

اشتہاری ملزم نوید اشتیاق نے ساجد کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا تھا

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا) انٹرپول کے ذریعے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی جڑانوالہ محمد اختر وینس کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عمران نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم نوید اشتیاق کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نوید اشتیاق نے تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 118 گ ب میں ساجد کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم پاکستان سے فرار ہو کر دبئی چلا گیا تھا۔ ایس ایچ او ملک عمران نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...