بیرون ملک روزگار کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈ ،گروہ متحرک
نوسرباز فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام پر جھانسہ دیکر لو گوں کو پھنسا رہے
چناب نگر(نامہ نگار) ملکی حالات، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات سے دلبرداشتہ نوجوان بیرون ملک روزگار کی تلاش کے خواہاں ہیں، جبکہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر نوسرباز اور جعلساز گروہ متحرک ہو گئے ہیں۔ نوسربازوں کو لگام نہ ڈالی جانے سے ویزے اور بیرون ملک روزگار کے جھانسے میں آ کر لٹنے والے شہریوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے ۔ نوسرباز اور فراڈ گینگ کے افراد فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بیرون ممالک روزگار اور مختلف معروف کمپنیوں کے ویزوں کی فراہمی کا جھانسہ دے کر آن لائن تشہیر کر رہے ہیں۔ روزگار اور بیرون ملک جانے کا خواب آنکھوں میں سجائے سادہ لوح شہری رابطہ کرتے ہیں تو نوسرباز انہیں اپنے جال میں پھنسا کر لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں، بعد ازاں نہ ویزا فراہم کیا جاتا ہے ، نہ ہی وصول کی گئی رقم واپس کی جاتی ہے بلکہ متاثرہ شہریوں کے رابطہ نمبرز بھی بلاک کر دیے جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments