فوڈ سیفٹی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 3نئی ایپلیکیشنز متعارف

فوڈ سیفٹی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 3نئی ایپلیکیشنز متعارف

سٹار ریٹنگ پروگرام کے ذریعے فوڈ انڈسٹری میں صحت مند مقابلہ ہو گا:سلمیٰ بٹ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) پنجاب میں فوڈ گورننس جدید خطوط پر استوار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فوڈ چیکنگ کیلئے ڈیجیٹلائزڈ اپلیکیشنز کا آغاز کر دیا گیا، فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 3نئی ایپلیکیشنز متعارف کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمٰی بٹ نے سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید اور ڈی جی پی ایف اے کے ہمراہ اپلیکیشنز کا افتتاح کیا، سٹار ریٹنگ ایپلیکیشن، خودکار انسپیکشن شیڈولنگ ایپلیکیشن اور کنزیومر پروٹیکشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمی بٹ کا کہنا ہے کہ سٹار ریٹنگ پروگرام کے ذریعے فوڈ انڈسٹری میں صحت مند مقابلے کو فروغ ملے گا، ڈیجیٹل سٹار ریٹنگ سے فوڈ بزنسز کی شفاف اور میرٹ پر مبنی درجہ بندی کی گئی جدید الگورتھم کے ذریعے فوڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے تحت خودکار سکورنگ کی جائیگی، انسانی مداخلت کو کم کر کے ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دیا گیا ہے، آٹومیٹڈ انسپیکشن شیڈولنگ سے چیکنگ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...