گاڑی چھیننے کے بعد نوجوان کو قتل کرنے کا دعویٰ

 گاڑی چھیننے کے بعد نوجوان  کو قتل کرنے کا دعویٰ

نواں لاہور(نمائندہ دنیا)چک نمبر 338 ج ب کے رہائشی نوجوان میاں زین کی موت کے واقعے پر اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گاڑی سمیت اغوا کرنے کے بعد گاڑی چھین لی اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

اہل خانہ کے مطابق میاں نصیر شہریار کے صاحبزادے میاں زین اسلام آباد میں رینٹ اے کار سروس کے لیے گاڑی چلاتے تھے ۔ ان کا مؤقف ہے کہ نامعلوم افراد انہیں گاڑی سمیت اغوا کرکے ہری پور لے گئے ، جہاں گاڑی چھیننے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔مقامی پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے ۔پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ذمہ داروں کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...