نکاح پر نکاح کرنے والی خاتون سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نکاح پر نکاح کرنے والی خاتون سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے زمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے پہلے سے ہی شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسرا نکاح کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments