زرعی اراضی کے تنازع پر گھر گھس کر ماں بیٹے پر تشدد
پراپرٹی کے تنازع پر ملزم عشرہ بی بی کے گھر داخل ہو گئے ، سنگین دھمکیاں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں زرعی اراضی کے تنازع پر ملزمان نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر ماں اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق عشرہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر میں موجود تھیں کہ اسی دوران ملزمان پراپرٹی کے تنازع پر ان کے گھر میں داخل ہوگئے ۔ ملزمان نے دونوں کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments