بجلی کے بلز کی ادائیگی کی مد میں حاصل لاکھوں روپے لیکر ملزم فرار

بجلی کے بلز کی ادائیگی کی مد میں  حاصل لاکھوں روپے لیکر ملزم فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی کے بلز کی ادائیگی کی مد میں حاصل کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی رقم لے کر ملزم فرار ہو گیا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں قائم نجی بینک کے ملازم کی جانب سے مبینہ طور پر درجنوں شہریوں سے بجلی کے بلز کی مدد میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقوم حاصل کیں اور بلز جمع کئے بغیر ہی مبینہ طور پر لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...