گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم قیمتی سامان لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان قیمتی سامان کا صفایا کرگئے ۔
ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں فیضان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور الماری سے نقدی، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments