مسلح افراد کی جانب سے ہسپتال پر دھاوا ، مشینری کی توڑ پھوڑ
تھانہ ساندل بار کے علاقے میں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے ہسپتال میں گھس کر توڑ پھوڑ کر دی گئی۔تھانہ ساندل بار کے علاقے چک نمبر 31 ج ب میں قائم ہسپتال میں ملز م زبردستی داخل ہو گئے اور ہسپتال کے قیمتی سامان اور مشینری کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے بھاری نقصان کو پہنچایا گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments