پولیس بھرتی ٹیسٹ ،امتحان دینے والے 3جعلی امیدوار گرفتار
ایف ڈی اے سٹی میں دوڑ ٹیسٹ ہو رہا تھا جس میں جعل سازی کی کو شش کی گئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران امیدوار کی جگہ دوڑنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے ایف ڈی اے سٹی میں اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے حوالے سے دوڑ ٹیسٹ ہو رہا تھا کہ اس دوران امیدوار کی جگہ دوڑنے والے تین افراد کو قابو کر لیا گیا۔ جن کی جانب سے جعلسازی کی کوشش کی گئی تھی۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments