جھگڑا رکوانے کی کوشش کر نیوالے نوجوان پر چاقو سے حملہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں لڑائی جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو ملزمان نے تیز دھار چاقو کے وار کرکے زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق اجمل نامی شہری نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ چند افراد آپس میں لڑ رہے تھے ، اس دوران اس کے بیٹے نے جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کی۔ اس پر ملزمان نے مشتعل ہو کر اس پر تیز دھار چاقو سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ لہولہان ہوگیا۔ ملز موں نے جاتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments