غیر معیاری ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس کے استعمال پر شہریوں کی تشویش

غیر معیاری ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس  کے استعمال پر شہریوں کی تشویش

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکلوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں پر غیر معیاری چائنا ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تیز سفید روشنی سامنے سے آنے والے ڈرائیورز کی بینائی متاثر کرتی ہے ، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، خصوصاً موٹر سائیکل اور رکشہ سوار شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔شہریوں نے ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی ایل ای ڈی لائٹس کے خلاف کارروائی کی جائے اور معیاری ہیڈ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...