ٹوبہ ٹیک سنگھ:ریسکیو 1122 کی کنفائنڈ اسپیس ریسکیو تربیتی ورکشاپ

ٹوبہ ٹیک سنگھ:ریسکیو 1122 کی  کنفائنڈ اسپیس ریسکیو تربیتی ورکشاپ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فرحان مرزا کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 میں افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپ اور عملی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں کنفائنڈ سپیس ریسکیو،  سرچ اینڈ ریسکیو، ہائی اینگل ریسکیو، جدید ریسکیو آلات کے محفوظ استعمال، ذاتی حفاظتی سامان (PPE)، گیس ڈیٹیکشن، وینٹیلیشن، رسک اسیسمنٹ، ٹرائی پوڈ ریسکیو سسٹم اور دیگر اہم امور پر نظری و عملی تربیت دی گئی۔انجینئر فرحان مرزا نے کہا کہ جدید تربیت اور حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد سے ریسکیورز کی جانوں کا تحفظ اور عوام کو بروقت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...