یومِ آزادی قومی عزم کی تجدید کا دن ہے : رانا فرخ حفیظ
سمندری(نمائندہ دنیا)نمبردار ایسوسی ایشن سمندری کے سٹی جنرل سیکرٹری رانا فرخ حفیظ نے کہا ہے کہ 14 اگست ہمیں اسلاف کی قربانیوں، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کریں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments