ٹوبہ :گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بنیادی سہولیات سے محروم
چار دیواری بھی موجود نہیں، ڈپٹی کمشنر اور محکمہ تعلیم کے حکام نوٹس لیں: والدین
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواحی چک نمبر 400 ج ب ڈیم میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث زبوں حالی کا شکار ہے ، جس سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق سکول کے گرد چار دیواری موجود نہیں، جس کی وجہ سے مویشی سکول میں داخل ہو جاتے ہیں۔ سکول کے احاطے میں گندگی، گوبر کے ڈھیر، صاف پانی کی عدم دستیابی، واش رومز میں پانی نہ ہونا، فرنیچر کی کمی، خستہ حال کلاس رومز اور پنکھوں کی عدم دستیابی جیسے مسائل بھی موجود ہیں۔والدین اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں بنیادی سہولیات فوری فراہم کی جائیں تاکہ طالبات محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments