پرانا چنیوٹ روڈ 4سال سے زیرِ تعمیر شہری واسا کی کارکردگی سے نالاں

پرانا چنیوٹ روڈ 4سال سے زیرِ تعمیر  شہری واسا کی کارکردگی سے نالاں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) واسا کے تعمیراتی منصوبے کے باعث پرانا چنیوٹ روڈ گزشتہ چار سال سے مکمل نہ ہو سکا، جس کے باعث شہریوں کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق سڑک پر صرف پتھر اور خاکہ بچھا کر کام ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے ، جبکہ تعمیراتی سرگرمیوں میں سست روی کے باعث گردوغبار نے علاقے کے مکینوں، تاجروں، طلبہ اور مریضوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک ہموار نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں مسلسل خراب ہو رہی ہیں، جبکہ حادثات کے خطرات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...