ڈویژنل انفارمیشن آفس کے اہلکار کی اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی سے ملاقات
کمالیہ(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل انفارمیشن آفس کے اہلکار ملک انور نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، حکومتی پالیسیوں کی مؤثر تشہیر، عوامی آگاہی اور اطلاعات کی بروقت فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملک انور نے امید ظاہر کی کہ ارم شہزادی کی قیادت میں عوامی خدمت اور انتظامی امور میں مزید بہتری آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments