جھنگ: تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ، گھر بنانا مشکل

جھنگ: تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ، گھر بنانا مشکل

سیمنٹ، سریا اور اینٹوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس سے سفید پوش طبقے کے لیے گھر کی تعمیر مزید دشوار ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران کنسٹرکشن میٹریل کی قیمتیں مسلسل بڑھتی رہی ہیں۔ اس وقت سیمنٹ کی ایک بوری 1,500 سے 1,700 روپے ، ایک ہزار اینٹیں تقریباً 19 ہزار روپے جبکہ سریا 270 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔کنسٹرکشن میٹریل کی دکانوں پر آنے والے شہری قیمتیں سن کر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ موجودہ مہنگائی میں گھر بنانے کا تصور بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ سیمنٹ، سریا اور اینٹوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ شہریوں نے مزید کہا کہ ایک طرف تعمیراتی اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...