پینسرہ: یونین کونسل 144 میں صفائی کی ابتر صورتحال

پینسرہ: یونین کونسل 144 میں صفائی کی ابتر صورتحال

جگہ جگہ جمع کچرے سے تعفن اور بدبو پھیل رہی ،حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا) ستھرا پنجاب پروگرام کے دعووں کے باوجود یونین کونسل 144 کے مختلف علاقوں میں صفائی کی خراب صورتحال پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق چک نمبر 245 ر ب عباس پور کی مختلف آبادیوں، جن میں بلوچ والا، سید والا، حسین آباد، آبادی گھلو، عباس پور اسٹیشن اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں، میں کئی ہفتوں سے صفائی نہ ہونے کے باعث گلیاں اور سڑکیں کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ جمع کچرے سے تعفن اور بدبو پھیل رہی ہے ، جس سے نہ صرف روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔اہلِ علاقہ کے مطابق متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کرانے کے باوجود صفائی کی صورتحال میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی۔ ان کا مؤقف ہے کہ صفائی کے دعووں کے برعکس زمینی حقائق مختلف نظر آتے ہیں۔شہریوں نے کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ صفائی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل 144 کے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کرائی جائے ، کچرے کے ڈھیر فوری طور پر اٹھائے جائیں اور صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر فعال بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...