گیس لیکیج سے کچن میں آگ بھڑک اٹھی،نوجوان جھلس گیا

گیس لیکیج سے کچن میں آگ بھڑک اٹھی،نوجوان جھلس گیا

لائٹ جلانے پر سپارکنگ ہوئی تو آ گ لگ گئی ،ایک نو جوان معمولی زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ اسٹیشن چوک، ٹوبہ روڈ پر گیس جمع ہونے کے باعث کچن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو افراد متاثر ہوگئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ گیس لیک ہونے کے بعد لائٹ جلانے پر سپارکنگ ہوئی، جس سے کچن میں آگ لگ گئی اور دھماکہ بھی ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرین کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ 20 سالہ اسد عباس، ولد گل محمد پیٹ اور چہرے پر تقریباً 30 سے 40 فیصد جھلس گئے ، جنہیں مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔دوسرے متاثرہ 70 سالہ مختار، ولد خدا بخش، سکنہ ہسو بلیل، کے دائیں پاؤں پر معمولی خراشیں آئیں، جنہیں موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...