خاتون کانسٹیبل کی موت، بلیک میلنگ کا الزام،4افراد گرفتار
ملز موں نے کانسٹیبل کو نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں
سمندری (نمائندہ دنیا) تھانہ ترکھانی کے گاؤں 373 گ ب میں جاں بحق ہونے والی خاتون پولیس کانسٹیبل مسرت اقبال کے واقعے پر ایک خاتون سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر کانسٹیبل کو نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل اور ہراساں کیا، جس سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان لیاقت، عمران، نواز اور نازیہ کو گرفتار کر لیا ہے ، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments