میاں بیوی پر تشدد: دو ملزم گرفتار، مقدمہ درج

میاں بیوی پر تشدد: دو ملزم   گرفتار، مقدمہ درج

پینسرہ (نمائندہ دنیا) تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے میاں بیوی پر مبینہ تشدد کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے بازار میں مٹی کی ٹرالیاں کھڑی کر کے راستہ بند کر رکھا تھا۔ جب رفاقت علی اور ان کی اہلیہ آصفہ بی بی نے راستہ کھلوانے کی کوشش کی تو ملزمان آصف اور کاشف نے مبینہ طور پر دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ قمرالزمان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...