یومِ استحصالِ کشمیر پر جڑانوالہ میں ریلی، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ایک بڑی ریلی نکالی گئی
جس میں رکن قومی اسمبلی بلال بدر چودھری، رکنِ صوبائی اسمبلی اسامہ ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ، چیف آفیسر بلدیہ، مختلف سرکاری افسروں ، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکانے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments