جشن آزادی سے قبل قومی پرچم، جھنڈیاں مہنگی ہو گئیں

جشن آزادی سے قبل قومی  پرچم، جھنڈیاں مہنگی ہو گئیں

چناب نگر(نامہ نگار)جشن آزادی کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں، بیجز اور اسٹیکرز کی خرید وفروخت شروع ہو گئی ہے ، تاہم ان اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

بازاروں اور مارکیٹوں کے علاوہ گلی محلوں اور شاہراہوں پر لگے عارضی سٹالز پر بھی یہ اشیا من مانے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد 79 ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے جھنڈے ، جھنڈیاں اور بیجز خرید رہی ہے تاکہ گھروں، دفاتر اور دکانوں کو قومی رنگ میں رنگا جا سکے ۔ مارکیٹ میں قومی پرچم کی قیمت سائز کے مطابق 300 روپے سے 4 ہزار روپے تک ہے ، جھنڈیاں فی پیکٹ 150 روپے جبکہ بیجز 50 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...