بجٹ میں کمی ،اہم شاہراہوں کے منصوبے سست روی کا شکار
شہروں کو ملانے کیلئے مجوزہ 5ایکسپریس ویز پر رواں سال کام شروع نہیں ہو سکے گامنصوبوں پر عملی کام فنڈز کے اجرا کے بعد شروع کیا جائے گا:وزیر مواصلا ت
لاہور (شیخ زین العابدین)ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے اثرات پنجاب کے بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں تک پہنچ گئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف بڑے شہروں کو آپس میں ملانے کیلئے مجوزہ پانچ ایکسپریس ویز پر رواں مالی سال کام شروع نہیں ہو سکے گا۔محکمہ مواصلات و تعمیرات نے منصوبوں کو آئندہ مالی سال تک مؤخر کر دیا ہے ، جبکہ بعض سکیموں کو منظوری بھی نہیں مل سکی۔139.5 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی یہ ایکسپریس ویز مکمل ہونے پر موٹرویز سے منسلک کی جانی تھیں۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں کمی کے باعث پنجاب حکومت کے اہم شاہراہوں کے منصوبے سست روی کا شکار ہو گئے ہیں۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات نے صوبے کے مختلف اضلاع کو آپس میں ملانے والی پانچ ایکسپریس ویز پر تعمیراتی کام رواں مالی سال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مجموعی طور پر 416.2کلومیٹر طویل ان ایکسپریس ویز پر 139.5ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جبکہ منصوبہ بندی کے مطابق انہیں مختلف موٹرویز کے ساتھ منسلک کیا جانا تھا ۔
بہاول پور میں این فائیو سے جنگڑا شرقی انٹرچینج تک 42 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے ، جس پر 13 ارب روپے خرچ ہونے تھے ، بھی التوا کا شکار ہو گئی ہیوزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان ایکسپریس ویز کی تعمیر کی اصولی منظوری پہلے ہی دے چکی ہیں، جبکہ منصوبوں پر عملی کام پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجراء کے بعد شروع کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments