یومِ استحصالِ کشمیر پر جڑانوالہ میں ریلیاں نکالی گئیں
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ کے مختلف مقامات پر ایم سی مڈل سکول اور سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلہ میں ریلیاں نکالی گئیں۔
تقریبات کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ طارق محمود اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فدا حسین نے کی۔ تفصیلات کے مطابق 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر سوشل سکیورٹی ہسپتال جڑانوالہ میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈاکٹر فدا حسین نے کی، جبکہ ڈاکٹروں، لیڈی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فدا حسین نے کہا کہ 5 اگست کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی یاد دلاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments