جماعت اسلامی کی حکو متی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف کل کے احتجاج میں شرکت کی اپیل
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی تحصیل جڑانوالہ کے امیر ڈاکٹر سعید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہری کل بروز 7 اگست اپنی موٹر سائیکلوں، رکشوں، گاڑیوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل کر حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنوں کا حصہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ 25 کروڑ پاکستانی عوام کا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیتے ہوئے 7 اگست کو سڑکیں بند احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اپنی محرومیوں کے ازالے کے لیے مؤثر آواز بلند کی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments