ریسکیو 1122 کا واسا ملازمین کیلئے سیوریج لائن سیفٹی سے متعلق تربیتی سیشن
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فرحان مرزا اور ایم ڈی واسا چودھری کامران کاہلوں کی زیر قیادت ریسکیو 1122 نے واسا ملازمین کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا،
مقصد مین ہول اور سیوریج لائنوں میں کام کرنے والے عملے کو جدید حفاظتی اصولوں، ریسکیو تکنیکوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا سلمان شجاع اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق منظور بھی موجود تھے ۔ شرکاکو مین ہول انٹری، سیوریج لائن انٹری، زہریلی گیسوں کی شناخت، محدود جگہوں میں خطرات سے آگاہی دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments