یومِ استحصالِ کشمیر پر چنیوٹ میں ریلی، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلع انتظامیہ چنیوٹ کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کی۔
ریلی میں مختلف محکموں کے افسران، سرکاری ملازمین، اساتذہ، طلبہ، وکلاء، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ریلی کے اختتام پر آزادیٔ کشمیر، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments