خاتون کو فون کالز اور میسجز سے ہراساں کر نے پر مقدمہ
ملز موں کی جانب سے مبینہ نازیبا اور غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال کیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو فون کالز اور میسجز کے ذریعے نازیبا اور غیر اخلاقی میسجز کرتے ہوئے ہراساں کیا جانے لگا۔تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ثناء نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اسے ٹیلی فون کالز کر کے نازیبا اور غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال کیا گیا اور ہراسگی و پریشانی کا شکار بنایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments