ٹوبہ : ضلع کونسل سے احتجاجی ریلی، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی

 ٹوبہ : ضلع کونسل سے احتجاجی ریلی، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی

ظلم سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا:ماہم آصف

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک، ڈی پی او اخلاق اللہ تارڈ، سی او ضلع کونسل کاشف گجر سمیت سرکاری افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایک منٹ کا سائرن بجایا گیا اور خاموشی اختیار کی گئی جبکہ پاکستانی اور کشمیری قومی ترانے بھی چلائے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ ظلم و ستم کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور بھارت کو ریاستی دہشت گردی بند کرنے پر مجبور کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...