یوم شہداء پولیس پر شہداء کو خراج عقیدت، ورثا میں تحائف تقسیم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یوم شہداء پولیس کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی،
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمود ہارون خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڈ، ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک، اسد الرحمان، سابق ایم پی اے میاں محمد رفیق، صدر ڈسٹرکٹ بار مصور حسین خان، ڈی ایس پی آصف علی شاہ سمیت شہداء پولیس کی فیملیز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ ڈی پی او اخلاق اللہ تارڈ نے شہداء پولیس کو شاندار قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ اس موقع پر شہداء پولیس کی فیملیز میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments