چکن فروشوں کی من مانیاں، مہنگا، کم وزن اور غیر معیاری گوشت فروخت ہونے لگا
چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر اور گرد و نواح میں چکن فروشوں کی جانب سے مہنگے داموں، کم وزن اور غیر معیاری مرغی فروخت کیے جانے کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے ، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں چکن فروش اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں اور کسی ایک سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نظر نہیں آتا۔ گاہکوں کا الزام ہے کہ ایک کلو کے نام پر 800 سے 900 گرام تک گوشت دیا جاتا ہے ، جس سے صارفین کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ عوام کا مزید کہنا ہے کہ بعض مقامات پر صفائی کی صورتحال بھی انتہائی ناقص ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments