پاکستان کا ہر شہری کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے :حبیبہ بلال
پر اے سی آفس لالیاں میں تقریب،پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے گئے
لالیاں(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر لالیاں میڈم حبیبہ بلال نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اے سی آفس لالیاں میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور قومی پرچم لہرایا۔ تقریب کے دوران پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے گئے جبکہ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ تقریب میں تحصیل بھر کے اعلیٰ افسران، تاجر برادری، صحافی، میونسپل کمیٹی لالیاں، پولیس، وکلا اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نے کہا کہ 5 اگست کا دن کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی یاد دلاتا ہے اور پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ کشمیر جلد آزاد ہو اور وہاں امن قائم ہو۔ تقریب کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے \"کشمیر بنے گا پاکستان\" کے نعرے بھی لگائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments