گو جرہ :یومِ شہدائے پولیس پر شمعیں روشن، خراجِ عقیدت پیش

 گو جرہ :یومِ شہدائے پولیس پر شمعیں روشن، خراجِ عقیدت پیش

شہداء نے جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کے دفاع کو مضبوط بنایا: مقررین

گوجرہ (نمائندہ دنیا)گوجرہ میں یومِ شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے چوک سول کلب میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایس پی گوجرہ علم دین، مرکزی انجمن تاجران کے صدر چودھری منصور احمد بھنگو، جنرل سیکرٹری ملک امجد ضیاء، ایس ایچ اوز وسیم ساہو اور منیر احمد بسراء سمیت معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کے دفاع کو مضبوط اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...