یومِ شہدائے پولیس پر چنیوٹ میں پروقار تقریبات کا انعقاد

یومِ شہدائے پولیس پر چنیوٹ میں پروقار تقریبات کا انعقاد

شہداء کی قبروں پر حاضری، پھولوں کی چادریں چڑھانے ،خصوصی دعاؤں کا اہتمام

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر چنیوٹ پولیس کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس لائن میں قرآن خوانی، شہداء کی قبروں پر حاضری، پھولوں کی چادریں چڑھانے ، سلامی پیش کرنے اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ، پولیس افسران، شہداء کی فیملیز، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب میں شہداء کی فیملیز کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا، انہیں تحائف دیے گئے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مقررین نے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...