چنیوٹ:170کلو غیر معیاری اور بغیر مہر والا گوشت پکڑا گیا

چنیوٹ:170کلو غیر معیاری اور بغیر مہر والا گوشت پکڑا گیا

قانونی کارروائی مکمل کرنے پر برآمد شدہ گوشت کو موقع پر تلف کر دیا گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک ضلع چنیوٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جھمرہ روڈ، چنیوٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران ایک لوڈر رکشے سے تقریباً 170 کلو گرام بدبودار، غیر معیاری اور بغیر سرکاری مہر والا بھینس کا گوشت برآمد کر لیا۔ویٹرنری آفیسر ضلع چنیوٹ ڈاکٹر سعدیہ منیر نے متعلقہ عملے کے ہمراہ گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسے انسانی صحت کے لیے مضر، غیر معیاری اور ناقابلِ استعمال قرار دیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ گوشت کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ اور پنجاب اینیملز سلاٹر کنٹرول ایکٹس کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ اسے مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک چنیوٹ نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر معیاری، مضرِ صحت اور بغیر سرکاری مہر والے گوشت کی نقل و حمل اور خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی پوری سختی سے جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...