ایف ڈی اے سٹی میں پھل دار درخت لگانے کا منصوبہ

ایف ڈی اے سٹی میں پھل دار درخت لگانے کا منصوبہ

شجرکاری کیلئے وسیع و عریض موزوں مقامات کی نشاندہی کر لی گئی :آصف چودھری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) نے کمیونٹی کی شراکت سے \"نیو ویژن\" کے تحت شجرکاری کے جامع منصوبے پر عملدرآمد کے اقدامات تیز کر دیے ہیں، جس کے تحت ایف ڈی اے سٹی میں بڑی تعداد میں مختلف اقسام کے پھل دار پودے لگائے جائیں گے ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی میں شجرکاری کے لیے وسیع و عریض موزوں مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے ، جہاں مرحلہ وار پھل دار درخت لگائے جائیں گے ۔اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈی اے سٹی و ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ اور دیگر افسران شریک تھے ۔ اس موقع پر مقامی کاروباری شخصیت شیخ محمد عارف نے اپنی معاونت سے ایف ڈی اے سٹی میں بڑی تعداد میں پھل دار پودے لگانے کی پیشکش کی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شیخ محمد عارف کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے سماجی ذمہ داری اور ماحول دوستی کی بہترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شجرکاری کے منصوبے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...