ڈالہ کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، خاتون سمیت2افراد زخمی
حادثے میں زنیرہ بی بی اور رکشہ ڈرائیور شان شدید زخمی ہو ئے ہیں
گوجرہ (نمائندہ دنیا)تیز رفتار ڈالہ کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 219 ر ب فیصل آباد کی رہائشی زنیرہ بی بی اپنی والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل رکشہ پر سوار گوجرہ سے فیصل آباد جا رہی تھیں کہ پینسرہ روڈ پر شوگر مل کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ڈالہ نے رکشہ کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجہ میں زنیرہ بی بی دختر لیاقت علی اور رکشہ ڈرائیور شان شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ حادثے کے بعد ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ تھانہ صدر پولیس نے ڈالہ تحویل میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments