فوڈ اتھارٹی کی میں 2529 انسپکشنز، 36 لاکھ سے زائد جرمانے
رپورٹ کے مطابق جو لائی میں 24 یونٹس کو مزید اصلاح تک بند کر دیا گیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) پنجاب فوڈ اتھارٹی عدنان حیدر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ماہ جولائی کے دوران ضلع بھر میں 2 ہزار 529 انسپکشنز کیں، جبکہ جعلی جوس، بیمار و مردہ جانوروں کے گوشت اور جعلی و ملاوٹی ڈیری آئٹمز بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف 5 مقدمات درج کروائے گئے ۔ ماہانہ رپورٹ کے مطابق 24 یونٹس کو مزید اصلاح تک بند کر دیا گیا جبکہ صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 36 لاکھ 40 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایک ہزار 28 اصلاحاتی نوٹسز بھی جاری کیے گئے ۔ کارروائیوں کے دوران 2 ہزار 374 کلو ناقص گوشت، ایک ہزار 140 لیٹر ملاوٹی دودھ، 1800 خراب انڈے ، 2000 ناقص آئس لولیز، 534 لیٹر مضر صحت مشروبات اور 316 کلو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز تلف کیے گئے ۔ عدنان حیدر نے کہا کہ ملاوٹی اور مضر صحت خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments