بھینسوں کے دودھ کا سالانہ مقابلے \"بل بل\" بازی لے گئی
25.445 کلوگرام دودھ دے کر پہلی پوزیشن حاصل، \"سندری\" دوسرے نمبر پر رہی
پینسرہ (نمائندہ دنیا)محکمہ لائیو سٹاک کے زیرِ نگرانی چک نمبر 64 ج ب میں بھینسوں کے دودھ کا سالانہ مقابلہ منعقد ہوا، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مویشی پال حضرات نے شرکت کی۔ مقابلے میں ذوالفقار واہلہ اور رانا عدیل کی بھینس \"بل بل\" نے 25.445 کلوگرام دودھ دے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ سبحان جٹ اور رائے احسن نزاکت کی بھینس \"سندری\" نے 25.435 کلوگرام دودھ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کے اختتام پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان رانا عماد اظہر، میاں عمران، رائے سلمان سعید، عمران مصطفیٰ سیال، حافظ مدثر عزیز، میاں ناصر، رانا خاقان شوکت، چوہدری علیم گل، میاں عتیق، مجاہد سلیم اور دیگر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے مویشی پال حضرات میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر مقررین نے اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے ایسے مقابلوں کو مفید قرار دیتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments