پولیس نے 2منشیات فروش گرفتار کر لئے
گو جرہ (نما ئندہ دُنیا)پولیس نے دو منشیات فروش قا بو کرکے بھاری مقدار میں چرس و شراب برآ مد کرلی۔
سٹی پو لیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ محلہ سرا ج ٹاؤ ن کا محمد عا رف محلہ میں چرس فروخت کر نے میں مصروف ہے جس پر پو لیس نے چھا پہ مار کر اسکو رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور اسکے قبضہ سے 1300 گرا م چرس برآ مد کرلی۔ علا وہ ازیں محلہ سراج ٹاؤ ن کا طیب طاہر محلہ حمزہ سٹی میں چرس فروخت کر نے میں مصروف تھا کہ سٹی پولیس نے قا بو کرلیا اور اسکے قبضہ سے 1500 گرا م چرس برآ مد کرلی جبکہ تھا نہ صدر گوجرہ نے علیم بابر کو چک نمبر 241 گ ب کے قریب سے پکڑ کر50 لٹر شراب برآ مد کرلی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments