پی ٹی آئی کی 5 اگست کی ریلی کیخلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کی 5 اگست کی ریلی کیخلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج، ایف آئی آر میں 23 نامزد اور درجنوں نامعلوم افراد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ریلی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف نعرے بازی ،انتشتار اور روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کیخلاف The Punjab Maintenance of Public Order Ordinance 1960 کی دفعات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی جھنگ کی مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ پرامن ریلی تھی اور مقدمہ سیاسی انتقام کے تحت درج کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments