ڈکیتی کی بڑی واردات، اہلخانہ یرغمال، زیورات لوٹ لیے

 ڈکیتی کی بڑی واردات، اہلخانہ یرغمال، زیورات لوٹ لیے

ڈکیتی کی بڑی واردات، اہلخانہ یرغمال، زیورات لوٹ لیےتین مسلح افراد گھر میں داخل ہو گئے ، پو لیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے

میانی (نامہ نگار )میانی کے محلہ شیخاں والا میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران تین مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بنانے کے بعد لاکھوں روپے نقدی، پرائز بانڈز، قیمتی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق واردات رات گئے تقریباً 3 بجے پیش آئی، جب تین مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ ڈاکو گھر سے نقدی، پرائز بانڈز، قیمتی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہوگئے ۔واردات کی اطلاع ملتے ہی میانی پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق ملز موں کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...