مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی:ڈپٹی کمشنر

مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی:ڈپٹی کمشنر

عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر ہر صورت دستیاب ہونی چاہئیںمصنوعی مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور اوورچارجنگ کیخلاف کارروائی کی جائے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کا ٹاسک دے دیا اور واضح کیا ہے کہ کسی بھی سطح پر ناجائز منافع خوری یا اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر ہر صورت دستیاب ہونی چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو بھی دکاندار یا نانبائی مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ صبح سے رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہیں، مارکیٹوں کا مسلسل معائنہ کریں اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں چیکنگ کے دوران نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ۔ پرائس کنٹرول نظام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ مصنوعی مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور اوورچارجنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...