جشنِ آزادی کی تیاریاں ، شہر سبز ہلالی پرچموں سے سج گیا

جشنِ آزادی کی تیاریاں ، شہر سبز ہلالی پرچموں سے سج گیا

جشنِ آزادی کی تیاریاں ، شہر سبز ہلالی پرچموں سے سج گیاخصوصی سٹالز قائم کرکے اپنی دکانوں کو سبز و سفید رنگوں سے سجا دیا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں، بازاروں، سرکاری عمارتوں اور نجی مراکز پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے ، جبکہ شہری 14 اگست کو بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔سرگودھا میں جشنِ آزادی کی تیاریاں صرف سرکاری سطح تک محدود نہیں رہیں بلکہ شہری بھی یومِ آزادی کی تیاریوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے میں مصروف ہیں۔ دکانداروں نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی سٹالز قائم کرکے اپنی دکانوں کو سبز و سفید رنگوں سے سجا دیا ہے ۔بازاروں میں سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں، بیجز، قومی پرچم والی ٹوپیاں اور بچوں کے لیے مختلف اشیاء کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے ۔ خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں میں جشنِ آزادی کا جوش و خروش نمایاں ہے اور وہ 14 اگست کو یادگار بنانے کے لیے مختلف تیاریاں کررہے ہیں۔شہر بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور جشنِ آزادی کی بھرپور تیاریاں اس امر کی عکاسی کررہی ہیں کہ سرگودھا کے شہری اس بار بھی یومِ آزادی کو بھرپور قومی جذبے ، جوش و خروش اور حب الوطنی کے ساتھ منانے کے لیے تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...