فوڈ اتھارٹی چھاپہ ، 2 ہزار کلو ناقص اچار ، مربے برآمد

 فوڈ اتھارٹی چھاپہ ، 2 ہزار کلو ناقص اچار ، مربے  برآمد

ٹیم نے مدینہ کالونی مرضی پورہ بوریوالا میں پروڈکشن یونٹ کی انسپکشن کی، فوڈبزنس مالکان کو ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا تھا مضر صحت اچار پیکنگ کے بعد کریانہ اور سپر سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا، اچار،مربہ جات تلف کردیئے گئے ، راجہ منصور

ملتان (لیڈی رپورٹر) مضر صحت اچار اور مربہ جات بنانے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، فوڈ سیفٹی ٹیم کی مدینہ کالونی مرضی پورہ بوریوالا میں پروڈکشن یونٹ کی انسپکشن، 2 ہزار کلو گرام فنگس اور حشرات زدہ مربہ اور چار تلف، فوڈ بزنس مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر بوریوالا میں اچار اور مربہ جات تیار کرنے والے پروڈکشن یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے بدبودار اور فنگس زدہ اچار کو کیمیکل ڈرموں میں سٹور کیا گیا تھا۔ پروڈکشن ایریا میں انتہائی گندگی اور حشرات پائے گئے ۔ مضر صحت اچار پیک ڈبوں میں پیک کرکے مختلف کریانہ اور سپر سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ مضر صحت اچار اور مربہ جات تلف کرکے فوڈ بزنس مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں سرگرم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر معیاری خوراک کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...