حنیف عباسی کی امیر العظیم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
لاہور(سیاسی نمائندہ)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے امیر العظیم مرحوم کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ امیر العظیم ان کے دیرینہ دوست اور عزیز بھائی تھے۔ ان کے انتقال پر انہیں دلی صدمہ پہنچا۔وفاقی وزیر نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعاکی ۔محمد حنیف عباسی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے بھی ملاقات کرکے امیر العظیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments