ٹی ایس ایل سیزن 5 فائنل تیراں قلندر نے میدان مار لیا
وہاڑی (نمائندہ خصوصی )تیراں لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 5 کا فائنل میچ تیراں کنگ اور تیراں قلندر کے درمیان کھیلا گیا، جس میں تیراں قلندر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔
فائنل کے مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی میاں ثاقب خورشید اور صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی چودھری طاہر شریف گجر تھے ۔ ٹورنامنٹ میں علاقے کے مختلف کرکٹ کلبوں نے حصہ لیا۔ کامیاب انعقاد پر اہل علاقہ نے آرگنائزرز ثمر گجر، نثار گجر اور راؤ مبارک علی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے ۔ اختتامی تقریب میں چودھری عنایت گجر، رانا تصور علی، جعفر مغل، عدنان مختار، قاری عبدالرشید مکی، رانا محمد شریف، راؤ اشفاق، چودھری ہدایت اللہ گجر، راؤ سجاد قادری، شیخ عبدالرؤف، عامر نذیر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور جشن منایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments